راشد رحمن کے قتل کی مذمت

راشد رحمن کے قتل کی مذمت

لاہور(پ ر) کولیشن رائٹس آف مینارٹیز نے انسانی حقوق کمیشن ملتان کے عہدیدار راشد رحمن ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلدازجلد قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے سی آر ایم کی کوآرڈینیٹر ثمینہ امتیاز نے ایک بیان میں حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں بالخصوص اقلیتوں کے معاملات سے منسلک لوگوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان، سندھ کے کونسلر امرناتھ موتومال نے بھی راشد رحمن کے قتل مذمت کی ہے کولیشن رائٹس آف مینارٹیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتہا پسند عناصر کو کچلنے کے لئے سخت اقدامات کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4