عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کے لئے اجلاس

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کے لئے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) تمباکو نوشی کی روک تھام اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس تمباکو روک تھام و سیل کے حوالے سے تمباکو کی روک تھام پر بنائی گئی ڈسٹرکٹ عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی او (سی) صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ صحت، پولیس، ایجوکیشن، سوشل ویلفئیر، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمباکو کی روک تھام کیلئے ہیلتھ آرڈیننس 2002 پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔
۔
۔
۔
۔
اور عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت نہ کی جائے ۔ اجلاس میں ہر ماہ کمیٹی کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔