حکومت پولٹری مافیا پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،ارشد جٹ

حکومت پولٹری مافیا پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،ارشد جٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی لائیو سٹاک چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ حکومت پولٹری انڈسٹری مافیا پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور حکومت پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے اس مافیا کا جڑ سے خاتمہ کررہی گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں برائلر کے نرخوں میں اضافہ پولٹری ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہے اور عوام مہنگا اور غیر معیاری گوشت کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرغیوں میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنارہاہے۔ چوہدری محمد ارشد جٹ نے ہدایت کی کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ان اورویٹرنری آفیسر پنجاب کے تمام اضلاع میں مرغیوں کے گوشت اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کومرغی کاگوشت اور انڈے ارزاں قیمتوں پر میسر آسکیں۔انہوںنے مزید کہا کہ پولٹری فارمنگ میںپانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ پانی کی کمی چوڑوں کی شرح اموات میں اضافہ، نشوونما اور پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین نے بتایا کہ پولٹری فارمرز کی اکثریت پانی کی اہمیت سے ناواقف ہے اور وہ صرف خوراک و دیگر ضروریات کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ پانی کی آسانی سے دستیابی کے باعث اسے نظر انداز کردیا جاتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1