11مئی کا عوامی احتجاج حکمرانوں کے خلافریفرنڈم ہو گا،بیرسٹر منصور سرور

11مئی کا عوامی احتجاج حکمرانوں کے خلافریفرنڈم ہو گا،بیرسٹر منصور سرور

لاہور ( سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر منصور سرور نے ثانیہ کامران کو سنٹرل پنجاب کےلئے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11مئی کو عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف عوامی احتجاج دراصل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گا وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ثانیہ کامران کو صوبائی سیکرٹری انفارمیشن نامزد کئے جانے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ثانیہ کامران ‘مےجر(ر) شاہد ذوالفقار‘ جمشید بٹ، رانا عابد جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ‘انعام الحق‘وقار اےڈوکےٹ ‘اشفاق بھٹی ‘رانا اختر حسین سمےت دیگر اضلاع کے سیکرٹری انفارمیشن بھی موجود تھے بیرسٹر منصور سرور نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اصول اور نظریات کی سیاست کی ہے اور عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب سے نجات دلا سکتے ہیں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور ہم اقتدار کی نہیں بلکہ ملک اور قوم کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں اور دھاندلی کے خلاف احتجاج بھی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کےلئے ہے کیونکہ جب تک ملک سے دھاندلی زدہ انتخابی نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے حکمران تحریک انصاف کے احتجاج سے پہلے ہی خوفزدہ ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنے کےلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن ہم اس سے مرعوب نہیں ہوںگے ثانیہ کامران نے کہاکہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے میں اس پر ہر صورت پورا اتروں گی اور میں پارٹی کا پیغام نہ صرف میڈیا تک بلکہ عوام تک بھی پہنچاﺅں گی کیونکہ موجودہ دور میں میڈیا ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے منشور ، سیاسی حکمت عملی اور کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر سکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1