حکومت بحران ختم کرنے کے دعوے نہیں عملی اقدامات کرے،عابد صدیقی

حکومت بحران ختم کرنے کے دعوے نہیں عملی اقدامات کرے،عابد صدیقی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے لوڈشیڈنگ سے برآمدات کو 85ارب کا نقصان پہنچایا اور 35لاکھ مزدور متاثر ہوئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں کسی غیر جمہوری رویے کو تحفظ نہیں دے گی تاریخ گواہ ہے کہ ہماری قیادت نے کٹ جانا تو قبول کیا لیکن آمرکے سامنے نہیں جھکے موجودہ جمہوری نظام سابق صدر آصف علی زرداری کی مرہون منت ہے جنہوں نے اپنی دانشمندی سے جمہوریت کو استحکام بخشا۔

اور موجودہ حکومت جمہوریت کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہی ہے تاہم موجودہ حکومت کو چاہے کہ وہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچائیں مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے ان کاروح اور جسم کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے ایسے حالات میں مسلم لیگ( ن )کی حکومت صرف دعوﺅں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرے

 انتخابات سے قبل کئے گئے وعدے پورے کرنا حکمرانوں پر فرض ہے اگر ان کو پورا نہیں کیا گیا تو عوام عام انتخابات میں بُری طرح انتقام لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1