کوآپریٹو سوسائٹیز نے سستی رہائشی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا،بابر حیات

کوآپریٹو سوسائٹیز نے سستی رہائشی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا ...

لاہور(کامرس رپورٹر)کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز نے صوبہ بھر میں بالخصوص راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ میں عوام کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز سے متعلقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سیف الملوک کھوکھر، ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز سیٹھ محمد اقبال، ڈائریکٹر سی ایم پی ایل ڈی اے محمد وحید بٹ اور کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ عوام کو رہائشی علاقوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی جانب سے ممبران کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات اور ان میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی جانب سے ممبران کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1