پیپلز پارٹی کسان ونگ کے وفد کی صوبائی صدر منظور وٹو کے ساتھ ملاقات
لاہور( سپیشل رپورٹر)پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو سے پیپلز پارٹی کے پیپلز کسان ونگ کے ایک وفد نے نواب شیر وسیر کی سربراہی میں خصوصی ملاقات کی وفد میں پیپلز کسان ونگ کے ضلعی صدور بھی انکے ہمراہ تھے اجلاس میں ایک قرارداد پاس کی گئی جسمیں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کسان دشمن پالیسیاں بند کی جائیں ہندوستان سے زرعی اجناس کی درآمد بند کی جائے کیونکہ پاکستانی کسانوں کو ہندوستان کے کسانوں کے مقابلے میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، انہیں بھی ہندوستان کے کسانوں کے برابر سہولیات دی جائیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی کی چوری کو بند کیا جائے کیونکہ چھوٹے کسانوں کے کھیتوں تک پانی نہیں پہنچتا اور بااثر لوگ پانی کی چوری میں ملوث ہیں، حکومت پنجاب اسکا فوری نوٹس لے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت فلور ملز مالکان سے کسانوں کے بقایاجات دلوائے اسکے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کو ایک ضلع سے دوسرے ضلعوں تک پہنچانے کی پابندی ختم کی جائے ۔ انہوں نے قرارداد میں کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ حکومت انکے مطالبات کو فورًا تسلیم کرے۔ اجلاس میں تنویر اشرف کائرہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی بھی شریک تھے۔