حکومت محنت کشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،میاں عرفان

حکومت محنت کشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں محنت کشوں کے مسائل ترجےحی بنےادو ں پر حل کررہی ہے، اےک بےان مےں انہوں نے کہا کہ غربت صرف مالی وسائل کی کمی کا نام نہیں بلکہ غربت عزت و وقار کی بھی ہوتی ہے محنت کشوں کو عزت دینا ہوگی محنت کشوں کو بااختیار بنا کر اور ان کے بچوں کو تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کرکے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

 اشرافےہ محنت کشوں کو ان کی مزدوری نہےں دیتی نہ ان کو عزت دی جاتی ہے ،مزدوری کرنے والا خدا کاد وست ہے پنجاب حکومت نے محنت کشوں اور عام آدمی کو ٹرانسپورٹ کی معیاری، باکفایت اور تیز رفتار سہولتوں کی فراہمی کیلئے 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں میٹرو بس سروس کا عظیم الشان شاہکار بنایا ہے جس پر روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں 10 ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے غریب، مزدور اور محروم معیشت طبقات کے ہونہار بچوں کو معروف تعلیمی اداروں میں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ فنڈسے 60 ہزا ر سے زائد طلبا و طالبات اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ ان بچوں کو نہ صرف ملک کے بہترین تعلمی اداروں میں تعلیم دی جا رہی ہے بلکہ بیرون ملک بھی معروف تعلیمی اداروں میں یہ بچے علم حاصل کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1