تمام ٹاؤنوں اور کنٹونمنٹ ایریاز میں صفائی ستھرائی کو چیک کیا گیا

تمام ٹاؤنوں اور کنٹونمنٹ ایریاز میں صفائی ستھرائی کو چیک کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لا ہور کی جا نب سے گزشتہ روز لا ہور کے تمام ٹا ؤنز اور کنٹونمنٹ ایریاز میں مو جود فیکٹریوں میں صفائی ستھرائی کو چیک کیا گیا تمام ٹا ؤنز ایڈمنسٹریشنز نے اپنی حدود میں مو جود فیکٹریوں میں ڈینگی مچھر کی سرویلنس کے عمل کو مکمل کیاتمام ٹا ؤنز میں مجمو عی طور پر 805فیکٹریوں کو چیک کیا گیا صفائی کے ناقص انتظامات پر 23فیکٹریوں کو وارننگ دی گئی جن میں راوی ٹا ؤن میں05،نشتر ٹا ؤن میں04 ، عزیز بھٹی ٹا ؤن میں14 فیکٹریاں شامل ہیں۔اسی طرح نشتر ٹاؤن میں41،داتا گنج بخش ٹاؤن161،اقبال ٹاؤن69،راوی ٹاؤن46،شالیمار ٹاؤن150، واہگہ ٹاؤن 182 ، عزیز بھٹی ٹاؤن97،گلبرگ ٹاؤن37اور سمن آباد ٹاؤن میں22فیکٹریوں میں ڈینگی سرویلنس کی گئی اور جہاں ضرورت محسوس ہو ئی وہاں پر سپرے بھی کیا گیا۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے محکمہ ایجوکیشن لاہور کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت شہر بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء و طالبات کی رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کی گئی جو کہ رضاکا رانہ طور پر انسدادِ ڈینگی مہم کو چلائیں گے۔طلباء و طالبات اپنے علاقے کے گھروں میں جا کر لو گوں میں ڈینگی آگا ہی کے با رے میں بتائیں گے ۔اساتذہ نے بچوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔ دوسری جا نب ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے فیکٹریوں میں صفائی ستھرائی کی مہم اور طلباء کی رضاکارانہ رجسٹریشن کے عمل کو سراہا۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر سے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں۔