11مئی کو عوام دھاندلی کے خلافبھرپور احتجاج کریں گے،یاسر گیلانی
لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ 11مئی کے روز عوام دھاندلی کے خلاف عمران خان کے ساتھ بھرپور احتجاج کریں گے، پر امن احتجاج تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے جو اس سے کوئی نہیں چھین سکتا اب وقت آ گیا ہے کہ دھاندلی کے نظام کو تحفظ دینے والوں کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-7 کے عہدےداران سید مظہر عباس کے ہمراہ خطاب میں کیا ۔
۔
رانا محمد غفران، محمد امجد، فدا محمد فدا، شکیل گجر، چوہدری عدیل نواز، ناصر گھمن، ذاکر گیلانی، رانا اسد، مرزا سکندر، اصغر ڈار، حاجی سلطان مغل، تنویر گوگی، ملک حفیظ، نعمان گوگی ٹیلر، رومیل الیاس، حاجی یعقوب کھوکھر اور عمار ارشدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں 11مئی کے احتجاج میں شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔