محاذ آرائی اور اداروں کے مابین ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں،میاں ایوب

محاذ آرائی اور اداروں کے مابین ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر ) سابق مشیروزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کیلئے جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی محاز آرائی اور اداروں کے مابین ٹکراو کی کیفیت ملکی مفاد میں نہیں ہے حکومت کو ہوش مندی سے کام لینا چاہئے حکومت کی غفلت اور لا پروائی سے مسائل جنم لے رہے ہیں اگر حکومت اپنا ذمہ درانہ رول ادا کرے تو منٹوں میں ملک میں جاری بے یقینی کی صورت حال کا خاتمہ ہو سکتا ہے حکومت کو چاہئے کہ ملک کو مسائل و مشکلات سے نکالنے کے لئے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے راہنمائی حاصل کرلے حکومت آصف علی زرداری کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر مسائل سے نکل سکتی ہے ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل اور استحکام انہی کی شبانہ روز محنت اور قربانیوں کا ثمر ہے۔


جس کی وجہ سے آج ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے پر رواں دواں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے ۔