امیتابھ بچن اور اداکارہ چترانگدہ سنگھ اگلی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

امیتابھ بچن اور اداکارہ چترانگدہ سنگھ اگلی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ چترانگدہ سنگھ فلمساز رومی جعفری کی اگلی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ چترانگدہسنگھ جن کے بارے میں میڈیا میں یہ افواہیں عام تھیں کہ وہ سدھیر مشرا کی نئی فلم ’’ مہر النساء‘‘ میں اکٹھے کام کر رہے ہیں لیکن بعض وجوہات کی بناء پر فلم کی تاریخ میں تاخیر کردی گئی تاہم میڈیا نے اب پکی خبر فراہم کی ہے کہ دونوں فلم سٹار رومی جعفری کی آئندہ فلم میں جلوہ گر ہونگے فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائیگا۔

مزید : کلچر