ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم جوپیٹر اسینڈنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم جوپیٹر اسینڈنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس(این این آئی)لڑکی کے انتقام پر مبنی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم جوپیٹر اسینڈنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا فلم 18 جولائی کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔فلم جوپیٹر اسینڈنگ کی کہانی میں ایک جنگجو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے جوپیٹر پر رہنے ولی ملکہ قتل کروانے کی کوشش کرتی ہے جسے فلم کا ہیرو بچا کر کوئین سے دور لے جاتا ہے۔جب لڑکی کو پتہ چلتا ہے کہ ملکہ نے اسے قتل کرانے کی کوشش کی ہے تو وہ اپنے دوست کے ساتھ چھلاوا بن کر اس کی سلطنت پر ٹوٹ پڑتی ہے،یہ سائنس فکشن فلم اٹھارہ جولائی کو سینما ء گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر