راج کپور خود بہت بڑے موسیقار تھے۔ لتا منیشگر

راج کپور خود بہت بڑے موسیقار تھے۔ لتا منیشگر

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ گلوکارہ لتا منیشگر نے کہا کہ آنجہانی اداکار و فلمساز راج کپور خود بہت بڑے موسیقار تھے۔ بالی وڈ گلوکارہ لتا منیشگر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آنجہانی اداکار و فلمساز راج کپور ایک بڑے موسیقار بھی تھے انہیں میوزک کی بہت سمجھ تھی ان کی کئی فلموں کے گانوں میں ان کی بھی شراکت داری بھی شامل ہے ۔

اداکار نے اپنی فلموں کے گانوں رام تیری گنگا میلی ‘ اور ’ سن صاحبہ سن ‘ کی دھن نگاری خودکی تھی۔ یہ گانے ابھی بھی ان کے پسندیدہ گانے ہیں ۔گلوکارہ نے بتایا کہ کپور خاندان سے ان کے پرانے مراسم ہیں وہ کپور خاندان سے ملتی رہتی ہیں اور انجوائے کرتی ہیں ۔

مزید : کلچر