نیپال میں مداحوں کی کثیر تعداد دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔اکشے کمار

نیپال میں مداحوں کی کثیر تعداد دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔اکشے کمار

 ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ نیپال میں اپنے مداحوں کی کثیر تعداد دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ۔ اداکار نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا کہ وہ نیپال میں اپنی نئی فلم کی عکسبندی کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا یہ نیرج پانڈے کی ہدایات کے تحت بن رہی ہے۔اداکار نے کہا کہ جب وہ نیپال پہنچے تو بڑی تعداد میں مداحوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا انہیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ وہ یہاں کے مداحوں میں اتنے مقبول ہیں وہ 20 سال بعد نیپال کے دورے پر آئے ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔(hin/tar/nmq 1405:14)

مزید : کلچر