سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر

سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا۔ سری لنکن ٹیم نے دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ سری لنکن ٹیم نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان آئرش ٹیم کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے جمعرات کو کھیلا جانا تھا لیکن آئرلینڈ میں شدید بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ طویل انتظار کے بعد ایمپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی مشاورت سے میچ ختم کر دیا۔ اس طرح دو میچوں کی سیریز 1-0 سے سری لنکا کے نام رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی