مصری شاہ میں گاڑی کا انجن پھٹنے سے دوافراد زخمی
لاہور(کرا ئم سیل )مصری شا ہ کے علاقہ میں تا جر کے گودام میں گا ڑی کا انجن کھو لتے ہو ئے زور دار دھما کہ سے پھٹ گیا جس سے دو افراد جھلس گئے،دھماکے کی آ واز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خو ف ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھا ری نفری وہاں پہنچ گئی ۔بتا یا گیا ہے کہ مصری شا ہ کے علاقہ لوہا ما رکیٹ فا روق گنج میں عر صہ دراز سے تا ج محمد نا می تا جر گا ڑیوں کے سپیئر پا رٹس کا کا روبا ر کر رہا ہے ا مر مت کے دوران تاج نے گاڑی کا انجن کھولنے کی کوشش کی توزور دار دھما کہ ہو گیا جس کے نتیجے دو افراد جاوید اور عثمان زخمی ہو گئے ۔دونوں کو ابتدائی طبی امدادکے لئے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔