قلعہ گجر سنگھ ، 32سالہ نامعلوم شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

قلعہ گجر سنگھ ، 32سالہ نامعلوم شخص پر اسرار طور پر جاں بحق


لاہور(کرائم سیل) قلعہ گجر سنگھ میں 32سالہ نامعلوم شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کر وادی ۔بتایا گیا ہے کہ رات گئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں نامعلوم شخص گلستان چوک میں سڑک کے کنارے گر کر جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مرحوم کی لاش کو قبضہ میں لے لیا ،پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی عمر 32سال کے قریب ہے اور حلیہ سے کسی اچھے گھرانے کا معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اسی لئے لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت ہونے تک کے لئے مردہ خانے میں جمع کر وادیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی