مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں384افراد زخمی

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں384افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 488ٹریفک حادثات میں384افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو ایمبولینس نے بروقت نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچا دیا جبکہ205افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے پراونشل مانےٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کاموازنہ کیاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ ان ٹریفک حادثات میں191ڈرائیورز ،07کم عمرڈرائیور، 334 مسافر اور66پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ99ٹریفک حادثات کی ایمرجنسی کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت113متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 55 حادثات میں62متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 37حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -