جمہوریت کے خلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،رضاربای

جمہوریت کے خلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،رضاربای
جمہوریت کے خلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،رضاربای

  

                    اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر رضا ربانی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ جمہوریت کےخلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جمہوری مسائل کا حل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتا ہے،لاہور ہائیکورٹ کا واقعہ گیارہ مئی کے لئے ٹیمپو بنانے کی کوشش ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش آنیوالے واقعے کی سخت مذمت کرتا ہوں،ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کا اپنا آئینی کردار ہے،بغیر ثبوت کے کسی ادارے پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔رضا ربانی نے کہا کہ ہمارے دو وزرائے اعظم کو نااہل قراردیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی،آصف زرداری عدالتوں میں پیش ہوئے،ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے

 رضا ربانی

مزید : صفحہ اول