اپنی تحریک کے باعث فوج کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،طاہرالقادری

اپنی تحریک کے باعث فوج کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،طاہرالقادری


لاہور(آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہماری احتجاجی تحریک کے باعث فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا یا مارشل لا لگایا تو اس کیخلاف بھی جنگ کرینگے۔اپنے ایک انٹر ویو میں طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک اپنے کارکنوں کے بل بوتے پر انقلاب نہیں لاسکتی‘ عوام کو اس میں شامل ہوناہوگا، 11مئی کا احتجاج صرف ایک دن کیلئے ہے میں اس کیلئے وطن آگیا ہوتا مگر میری آنکھوں کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔ ایک سوال پرکہاکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا احتجاج اکٹھے نہیں ہورہا ان کا احتجاج ڈی چوک اسلام آباد میں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تحریک کے نتیجے میں ایساکوئی معاہدہ نہیں ہوگا جو گزشتہ برس لانگ مارچ میں کیاگیا‘ موجودہ فرسودہ اوراستحصالی نظام کا شاندار متبادل نظام تیارکرلیاہے11مئی کواس کی جھلک دکھاوں گا میرا نظام 35 صوبوں پر مشتمل ہوگا‘ہر صوبہ ڈویژن ہوگا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان اوران کی کے پی حکومت ابھی نئی ہے‘مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی 40برسوں سے اقتدار پر قابض ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ فوج اورآئی ایس آئی کیخلاف زہر اگلوایا گیا میں دفاع پاکستان اور اس ادارے کے وقارکی بحالی کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہوں

مزید : صفحہ اول