دھاندلی کے خلاف آج الیکشن کمیشن آفس پنجاب کا گھیراﺅ کریںگے، محمود الرشید

دھاندلی کے خلاف آج الیکشن کمیشن آفس پنجاب کا گھیراﺅ کریںگے، محمود الرشید

لاہور( سپیشل رپورٹر )اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ کہ آج 9مئی دھاندلی کے ذمہ دار الیکشن کمیشن آفس پنجاب کا گھیراﺅ کریںگے‘ 11مئی کا پرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی تو ردعمل حکمرانوں کی توقع سے بھی زیادہ شدید ہو گا دھاندلی میں ملوث آر اوز او ر پریذائیڈنگ آفیسر ز پر مقدمات درج ہونے چاہئیں ہماری تحریک سے جمہوریت مضبوط ہو گی مارشل لاءکا کوئی خطرہ نہیں فوج اقتدار میں آئے گی اور نہ اسے آنا چاہیے آزاد عدلیہ کی تشکیل میں تحریک انصاف نے ہر اول دستے کاکردار ادا کیا دھاندلی سے متعلق دائر اپیلوں پر فیصلے چار ماہ کے اندر ہو جانے چاہئیں تھے۔ وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی مےں ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرچ آپریشن کے نام پر ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ٹرانسپورٹرز کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاہم پنجاب کے ہر ضلع سے لاکھوں کارکن اپنی مد د آپ کے تحت اسلام آباد پہنچیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم بند کر دی جائے وہ ڈرنے اور جھکنے والے نہیں اس احتجاجی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیںگے انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خطرہ کے متعلق صوبائی وزیر قانون پنجاب خواب دیکھتے رہتے ہیں لگتا ہے ان کے کالعدم تنظیموں سے خاص رابطے ہیں جو انہیں اطلاع ملتی رہتی ہے انہوںنے کہاکہ ایک سال کی خراب ترین کارکردگی کے باعث عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کےلئے پرتول رہے ہیں مہنگائی ، بے روزگار ی جرائم لوڈشیڈنگ بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا اشتہاروں میں کونسی کارکردگی دکھائی جا رہی ہے ؟11مئی کا احتجاج روکنے کےلئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے ہیں مگر انصاف کا یہ قافلہ رکنے والا نہیں میاں محمود الرشید نے این اے118این اے 124اور این اے 128میں ہونے والی دھاندلی کے دستاویزی ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ چودھری نثار 40نہیں صرف لاہور کے ان تین حلقوں کے انگوٹھوں کی تصدیق کی راہ میں حکومتی رکاوٹیں دور کروا دیں تو سب کچھ سامنے آ جائے گا انہوں نے کہاکہ این اے 118میں ووٹوں کے66بیگز بدلے گئے ان بیگوں پر پاکستان کے سپیلنگ تک غلط تھے اور بیگوں کا رنگ اور سائز بھی الیکشن کمیشن کے دیگر بیگوں سے مختلف تھا دھاندلی شکایات کی تحقیقات کرنے والے ججز نے بھی پٹواریوں کے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر ہونے پر حیرانی کااظہار کیا انہوںنے کہاکہ ہمارا حتجاج قانونی و جمہوری ہے 11مئی کے احتجاج سے مینڈیٹ چرانے کی خلاف آئین روشن کا خاتمہ ہو گا ۔

مزید : صفحہ اول