لیسکو چیف کی کنکشن کاٹنے اوریکوری مہم کی کامیابی پرافسروں کو مبارکباد

لیسکو چیف کی کنکشن کاٹنے اوریکوری مہم کی کامیابی پرافسروں کو مبارکباد

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کیچیف ایگزیکٹوآفیسرارشدرفیق کی زیرصدرات لاہورآپریشن سرکلزکے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کی میٹنگ منعقدہوئی۔اس میٹنگ کے دوران ناردرن (Northern) سرکل لاہور، سنٹرل (Central) سرکل لاہور، ایسٹرن (Eastern) سرکل لاہور اور ساؤتھ (South)سرکل لاہورکے سپرنٹنڈنٹ انجینئرزکی کارکردگی کاجائزہ لیااورلیسکوچیف ارشدرفیق کو تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوارشدرفیق نے بغیرکسی دباؤکے سرکاری،نیم سرکاری اورپرائیویٹ ڈیفالٹرزکے کنکشن کاٹنے اوریکوری مہم کی کامیابی پرافسران کو مبارکباددی۔میٹنگ کے دوران چیف ایگزیکٹولیسکونے صارفین کی جائزشکایات کا فوراًازالہ کرنے اورکسٹمرسروسزکو مزیدبہتربنانے اورصارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے پربھی زوردیا۔مزیدبراں انہوں نے ریکوری پوزیشن کا جائزہ لینے کے بعدلاہورکے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرکو مئی2014کے مہینے کے لیے100%ریکوری کا ٹارگٹ دیا۔ریکوری ٹارگٹ کو مئی2014کے مہینے میں حاصل کرنے کے لیے حکمتِ عملی پر غورکیاگیااورریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جنرل مینجرآپریشن،جنرل مینجرٹیکنیکل،کسٹمرسروسزڈائریکٹراورچیف انجینئرپی&ڈی(P&D)کولاہورکے ایک ایک سرکل کوفالواَپ(Followup)اورلمحہ بہ لمحہ سپرنٹنڈنٹ انجینئرزکی رہنمائی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔

مزید : علاقائی