کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں آندھی اور ہلکی بارش کاامکان

کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ...

لاہور(وقائع نگار ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کوئٹہ، ڑوب، مکران، قلات، سکھر، لاڑکانہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہورڈویڑن میں گردآلود جھکڑ چلنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔ مالا کنڈ ڈویڑن اور قبائلی علاقوں سمیت سندھ کے بعض شہروں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ شانگلہ، لوئر دیر اور مالا کنڈ ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ ہنگو،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تیزہواﺅں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ میانوالی، بھکر، پڈعیدن سمیت سندھ اورپنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ اور چھور میں 44ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

بارش کاامکان

مزید : علاقائی