ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کی سلام کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویجی لینس سے بد تمیزی،گالیاں

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کی سلام کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویجی لینس سے بد تمیزی،گالیاں

لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویڑن طارق لطیف نے سلام کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویجی لینس سیل ریلوے حنیف گل سے بد تمیزی کی اور گالیاں دینا شروع کر دیں جس کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ نکالنے کی کوشش کی جس پر ریلوے ملازمین نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرا دیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ویجی لینس سیل حنیف گل نے اس واقع کے متعلق جنرل منیجر ریلوے سمیت دیگرا علی افسران کو آگاہ کر دیا ہے اور ریلوے پولیس سے سیکورٹی مانگ لی ہے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی ریلوے افسران کی لڑائی کے حوالے سے بتا دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ویجی لینس سیل حنیف گل اپنی گاڑی پر جا رہے تھے تو ڈی ایس آفس میں کھڑے ڈپٹی ڈی ایس طارق لطیف کو سلام کیا تو انہوں نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور بعد ازاں تشدد کا نشانہ بنایا تو اس دوران ریلوے کے متعدد ملازمین جمع ہو گے اور انہوں نے متعلقہ افسران کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا واضح رہے اس سے قبل بھی ڈپٹی ڈی ایس ریلوے طارق لطیف محکمے کے بعض افسران بدتمیزی کر چکے ہیں اور بعض ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر