کپتان دھونس سے عدلیہ کواپنے حق میں فیصلہ دینے پرمجبور نہیں کرسکتے، کامران مائیکل

کپتان دھونس سے عدلیہ کواپنے حق میں فیصلہ دینے پرمجبور نہیں کرسکتے، کامران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ بارے عمران خان کے عزائم آشکارہوگئے ،کپتان دھونس سے عدلیہ کواپنے حق میں فیصلہ دینے پرمجبور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے ایوانوں میں شواہدکی بنیادپر فیصلے ہوتے ہیں،یہ کس قسم کی تحریک انصاف ہے جوانصاف کی عمارت کوزمین بوس کرنے کے درپے ہے ۔عمران خان کی لاہورہائیکورٹ آمد پروہاںجوکچھ ہوا وہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کاشاخسانہ ہے۔پی ٹی آئی کی طرف سے عدلیہ کویرغمال بنانے کی کوشش کرناشرمناک اورقابل مذمت ہے۔کامران مائےکل نے کہاکہ عمران خان اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اس حدتک چلے جائیں گے مجھے اس کااندازہ نہیں تھا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عدالت عالیہ میں پڑے گملے نہیں توڑے بلکہ عدلیہ کے تقدس اورقانون کی دھجیاں بکھیری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اناڑی خان کے نزدیک ہائیکورٹ اورموچی گیٹ میں کوئی فرق نہیں ہے ۔وہ اپنی اس شرمناک جسارت پرعدالت اورعوامی عدالت سے معذرت کریں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان زندگی میں کسی سٹوڈنٹ یونین یاسیاسی جماعت کے عہدیداریا کارکن نہیں رہے اسلئے انہیں سیاست کی کوئی سوجھ بوجھ نہیں ہے۔وہ پیراشوٹ سے سیاست میں آئے اسلئے مسلسل غلطیاں کررہے ہیں مگران کی عدلیہ پربراہ راست حملے کی غلطی سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے عدلیہ بحالی کاکریڈٹ نہیں لے سکتے کیونکہ لانگ مارچ والے دن عمران خان ڈرکے مارے روپوش ہوگئے تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -