آتشزدگی کیس،3 فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت کی منسوخی کیخلاف پنجاب حکومت اور دیگر افراد کی اپیلیں مسترد

آتشزدگی کیس،3 فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت کی منسوخی کیخلاف پنجاب حکومت اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے فیکٹری آتشزدگی کیس کے3 فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت منسوخی کیخلاف پنجاب حکومت اور دیگر افراد کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی ۔جسٹس کاظم رضا شمسی نے اپیلوں کی سماعت کی، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ 2012 میں کھاڑک پنڈبند روڈ پر واقعہ اورینٹ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 25مزدور جاں بحق ہو گئے تھے اور سبزہ زار پولیس نے فیکٹری مالکان زبیر، ظہیر اور ظفر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے انکی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں، عدالت ضمانتیں منسوخ کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کرے، ملزمان کے وکیل چودھری محمد قاسم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 2012 بوائلر پھٹنے کا واقعہ ایک حادثہ تھا، ملزمان کا اس واقعہ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، لہذا پنجاب حکومت اور دیگر افراد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں مسترد کی جائیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کی اپیلں مسترد کرتے ہوئے تینوں فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔
مسترد

مزید :

صفحہ آخر -