عدالتی تقدس پامال کرنے پرعمران خان عدلیہ سے معافی مانگیں،صدرہائیکورٹ بار

عدالتی تقدس پامال کرنے پرعمران خان عدلیہ سے معافی مانگیں،صدرہائیکورٹ بار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے قائد کوعدالتی تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تحریک انصاف کے قائد عمران خان اپنے کارکنوںکی جانب سے عدالتی تقدس پامال کرنے پرعدلیہ سے معافی مانگیں، لاہور ہائیکورٹ بار میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ عمران خان کے کارکنوں کی عدلیہ میں توڑ پھوڑعدالتی تقدس پامال کرنے کی جسارت ہے۔عمران خان کی عدلیہ میں آمد پر جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے اگر عمران خان توڑ پھوڑ سے روکنے کے حوالے سے اپنے کارکنوں کو تنبیہ کرتے تو ان کا قد بڑا ہوتا۔عمران خان کے کہنے پر اگر انکے چند کارکن قابو میں نہیں آ سکے تو وہ قوم کی کیا رہنمائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام پر بننے والے جماعت کو عدلیہ کے تقدس کا زیادہ خیال رکھنا چاہئیے۔شفقت محمود چوہان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سیاسی جماعت کی قدر کرتے ہیں مگر عدالتی آداب کو نظر انداز کرنے پر عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدرہائیکورٹ بار

مزید : صفحہ آخر