چین کی فوج نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے بندروں کی بھرتی شروع کردی

چین کی فوج نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے بندروں کی بھرتی شروع کردی
چین کی فوج نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے بندروں کی بھرتی شروع کردی

  

بیجنگ (مانےٹرنگ ڈےسک) وطن کی حفاظت کو مقدس ترین فرائض میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس اہم فریضے کیلئے محب وطن بہادر اور ذہین لوگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے لیکن چین کی فوج کو یہ اہم خصوصیات کس میں نظر آئیں؟ بندروں میں، جی جناب! چین کی فوج نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے بندروں کی بھرتی شروع کردی ہے اور ان کو بہترین ٹریننگ دے کر محاز پر بھیجا جارہا ہے۔ بیجنگ کے علاقے میں واقع ایک ایئربیس کے اردگرد رہنے والے پرندوں نے قیمتی جہازوں کے انجنوں میں پرندے پھنس جانے سے کروڑوں ڈالر کے قیمتی جنگی جہازوں اور پائلٹوں کی جانوں پر خطرہ منڈلارہا تھا اور درختوں پر چڑھ کر پرندوں کے گھونسلے تباہ کرنے کی جنگ میں پرندے چینی فوجیوں کو شکست دے رہے تھے۔ ایسے میں وطن کے دفاع کی خدمت سرانجام دینے کیلئے چینی بندر آگے بڑھے اور جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے پرندوں کے خلاف ایسی داد شجاعت دی ہے کہ سب عش عش کراٹھے ہیں۔ مکیک نسل کے یہ تربیت یافتہ بندر اپنے افسران کے اشارے پر بلند ترین درختوں پر واقع گھونسلوں پر بجلی بن کر ٹوٹتے ہیں اور دشمن پرندوں کے مورچوں کو تباہ و برباد کردیتے ہیں۔ چینی فوج ان کی کارکردگی سے بہ خوش ہے کیونکہ انہوں نے وطن کے قیمتی اثاثوں کے دفاع کا حق ادا کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر