بھارت امریکہ افواج پاکستان کی مظبوط قوت توڑنا چایتے ہیں حافظ سعید

بھارت امریکہ افواج پاکستان کی مظبوط قوت توڑنا چایتے ہیں حافظ سعید

                         لاہور( اے این این)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افواج پاکستان کی مضبوط قوت توڑنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے دفاعی حصار میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاک فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا اور ملک میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی پروان چڑھانا انہی مذموم سازشوں کا حصہ ہے۔ نظریہ پاکستان کی بنیادپر پورے ملک میں اتحادویکجہتی کی فضا پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ دشمنان اسلام کی سازشوں اور پراپیگنڈاکے توڑ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے سا تھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعةالدعوة کے مرکزی ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا نصر جاوید، حافظ محمد مسعود،محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولید، حافظ طلحہ سعید و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران وطن عزیزپاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی مسائل اور ملکی سلامتی واستحکام کے خلاف بین الاقوامی سازشوں پر تفصیل سے غوروخوض کیا گیا۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں شکست کے بعد عالمی طاقتوںنے پچھلے کافی عرصہ سے پاکستانی فوج اور قومی سلامتی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح پاکستانی عوام میں پاک فوج کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کیا جائے اور افواج پاکستان اورقوم کے مابین رشتوں کو کمزور کیاجائے تاکہ وہ یہاں اپنے مذموم ایجنڈے پورے کر سکیں۔اس مقصد کیلئے وہ اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ گذشتہ چند دنوں سے پاکستانی فوج کے خلاف پراپیگنڈا کر کے ملک میں جو ماحول پیداکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہ عالمی سطح پر جاری انہی سازشوں کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشرقی پاکستان کو دولخت کرنے والے بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اس کا شروع دن سے ایجنڈا رہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرکے نقصانات سے دوچار کیاجائے۔ بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوںمیں تخریب کاری، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر