مزید دس طالبان مارے گئے ،مولوی فضل اللہ نے خان سید سجنا کو برطرف کردیا

مزید دس طالبان مارے گئے ،مولوی فضل اللہ نے خان سید سجنا کو برطرف کردیا
مزید دس طالبان مارے گئے ،مولوی فضل اللہ نے خان سید سجنا کو برطرف کردیا

  

  میران شاہ (خصوصی رپورٹ) شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں دو طالبان گروپوں کے درمیان جاری لڑائی میں جمعرات کو شدت پیدا ہوگئی اور مزید دس طالبان ہلاک ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے افغانستان میں مقیم سربراہ مولوی فضل اللہ نے اس لڑائی کا سخت نوٹس لیا ہے اور خان سید سجنا کو عہدے سے ہٹادیاہے  جس میں اب تک ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں خان سید سجنا گروپ اور شہریار محسود گروپوں کے درمیان لڑائی شوال کے علاقے میں تحریک طالبان کی قیادت حاصل کرنے کے لئے لڑی جارہی ہے اب مولوی فضل اللہ نے ولی الرحمن کے جانشین کو علاقے میں طالبان کی قیادت سے ہٹادیا ہے۔ اس سے حکیم اللہ محسود کے حامی شہریار گروپ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے تاہم خدشہ ہے کہ فریقین کے درمیان جھڑپیں جارہی رہیں گی۔

مزید : پشاور /اہم خبریں