نوابشاہ اور گردو نواح میں 5.0 شدت کا زلزلہ، خاتون جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

نوابشاہ اور گردو نواح میں 5.0 شدت کا زلزلہ، خاتون جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
نوابشاہ اور گردو نواح میں 5.0 شدت کا زلزلہ، خاتون جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شا ہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سانگھڑ، سکرنڈ، شہداد پور اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث ایک خاتون جاں بحق جب کہ 50 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق رات دیر گئے آنے والے 5.0 شدت کے زلزلے کا مرکز نوابشاہ سے 27 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع جب کہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے سے پورا شہر لرز اٹھا اور لوگ خوف کے عالم کے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے جب کہ درجنوں مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں۔ زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نوابشاہ کے علاوہ سانگھڑ، سکرنڈ، شہداد پوراور قریبی علاقوں میں آفٹر شاکس محسوس کئےگئے، ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -