بچہ ڈرائیوروں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع

بچہ ڈرائیوروں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع
بچہ ڈرائیوروں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیاہے اور گذشتہ روز شروع ہونیوالی کارروائی میں جمعہ کی صبح تیزی دیکھی گئی ، پولیس اہلکاروں کے لیے  کم عمرموٹرسائیکل اور رکشہ ڈرائیورآسان ہدف بن گئے ،مختلف مقامات پر موٹرسائیکلوں کے بچہ ڈرائیوراہلکاروں کی منتیں ترلے کرتے رہے لیکن کوئی کام نہ آسکیں ، مختلف تھانوں میں درجنوں موٹرسائیکلیں اورچند چنگچی رکشے بند کردیئے گئے ہیں ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چودھری نے بتایاکہ حادثات سے بچنے کے لیے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے اور گاڑیاں تھانوں میں بند کردی جارہی ہیں ۔ کریک ڈاﺅن کی نگرانی ڈی ایس پی صاحبان خود کریں گے اور کسی بھی شہری سے بدتمیزی کی شکایت پر وارڈن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 0423-1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : لاہور