پنجاب ،پوٹھوہار ریجن میں سی این جی فراہمی کا شیڈول تبدیل

پنجاب ،پوٹھوہار ریجن میں سی این جی فراہمی کا شیڈول تبدیل
پنجاب ،پوٹھوہار ریجن میں سی این جی فراہمی کا شیڈول تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوئی نادرن گیس کی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب اور پوٹھو یار ریجن میں سی این جی کی فراہم کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق نئے شیڈول کے تحت سٹینشز پر اتوار اور بدھ کو سی این جی دستیاب ہوگی، سی این جی کا نیا شیڈول 31 مئی تک نافذالعمل رہے گا، پنجاب اور پوٹھو ہار ریجن کے نئے شیڈول کے مطابق اب ہفتے میں صرف 2 دن سی این جی سٹیشنز کو گیس ملے گی۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئر مین غیاث پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج دن دس سے شام چار بجے تک سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے ، عوام رات بھر سے لائنیں لگائے کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی این جی ایسو سی ایشن کی درخواست پر ایک دن کی چھوٹ دی گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -