تحریک انصاف انگوٹھوں کی تصدیق پر مرضی کا فیصلہ چاہتی تھی: سعد رفیق

تحریک انصاف انگوٹھوں کی تصدیق پر مرضی کا فیصلہ چاہتی تھی: سعد رفیق
 تحریک انصاف انگوٹھوں کی تصدیق پر مرضی کا فیصلہ چاہتی تھی: سعد رفیق

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انصاف پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ انہیں چاہیے ،وہ آئے دن دھاندلی کے الزامات سن سن کرتنگ آگئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ تحریک انصاف انگوٹھوں کے معاملے پر اپنی مرضی کافیصلہ چاہتی ہے ، عدالتیں خواہشات پر فیصلے نہیں دیتی ، ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے ثبوت دینا ہوتے ہیں۔سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کی جماعت نے خیبر پختونخوا ( کے پی کے) میں توکچھ کرنا نہیں ہے ،لیکن ان کی جماعت نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے اور اس کے لیے وقت گزرتا جارہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں