ڈکیتی واردات میں ملوث رینجر اہلکار گرفتار

ڈکیتی واردات میں ملوث رینجر اہلکار گرفتار
ڈکیتی واردات میں ملوث رینجر اہلکار گرفتار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلبرگ میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے رینجرز کے اہلکار لانس نائیک شاہد نعیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق گلبرگ سٹی ٹاور کے باہر ڈاکو شاہد نعیم نے نجی کمپنی کے آفیسر عسکری حسن سے لفٹ لی اور تھوڑی دیر بعد گن پوائنٹ پر لیپ ٹاپ، 2 موبائل فونز اور 22 ہزار روپے لوٹ لئے اور عسکری حسن پر بے ہوشی کا سپرے بھی کیا لیکن سپرے نے اثر نہیں کیا تو ڈاکو فرار ہوگیا۔10 منٹ بعد ڈاکو گلبرگ مین مارکیٹ کے پاس کھڑا پایا گیا جسے لوٹے ہوئے مال سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے رات گئے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وہاڑی میں تعینات تھا، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ سرکاری تھا، ملزم کی گرفتاری کے بعد حساس اداروں کی بڑی تعداد میں گاڑیاں تھانے پہنچ گئیں، اہلکاروں نے ملزم سے متعلق معلومات اعلیٰ حکام تک پہنچائیں۔

مزید : لاہور