لاہور میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرگئی

لاہور میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرگئی
Lahore
کیپشن: Water Level

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل ڈی اے نے زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے بارشی پانی کو محفوظ کرنے کا پروگرام مرتب کیا ہے۔ واسا کے تعاون سے مون سون کے موسم میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاکھوں روپے کی لاگت سے قذافی سٹیڈیم میں سسٹم Recharge Well لگایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جارہی ہے جبکہ شہر کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ جس سے مستقبل میں لاہور جیسے شہر میں پینے کے پانی کا ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔ کیونکہ اس وقت زیر زمین پانی سالانہ تقریباً چار فٹ نیچے جارہا آج کل ٹیوب ویل 600 سے 800 فٹ تک لگایا جارہا ہے جو آنے والے برسوں میں مزید کم ہوگا ایل ڈی اے نے واسا افسران کے تعاون سے زیرامین پانی کی سطح کو بارشی پانی کے ذریعے بڑھانے کیلئے پلاننگ شروع کردی ہے جس کے مطابق واسا افسران نے شہر بھر کا سروے کیا کہ کون سے مقامات ایسے ہیں جہاں بارش ہونے کے باعث پانی کافی مقدار میں کھڑا رہتا ہے جو پھر یہی بارشی پانی آہستہ آہستہ ڈرینوں نالوں کی نظر ہوجاتا ہے لہٰذا اس پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈرین واٹر ہارڈ واسٹنگ کے تحت Recharge Well جس کی ابتداءمون سون کے موسم میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر قذافی سٹیڈیم میں ایک کنواں کھود کر پانی جمع کیا جائے گا اور پھر فلٹر کے ذریعے زیر زمین پہنچا دیا جائے گا، واسا نے شہر کے مختلف پارکوں میں بھی ڈرینیں بنا کر پانی وک ایک جگہ جمع کرکے پھر پائپوں کے ذریعے زیر زمین پہنچانے کی پلاننگ کی ہے مذکورہ پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد شہر کے دیگر مقامات پر مذکورہ سسٹم لگای جائے گا۔

مزید :

ماحولیات -