چینی فضائی بیڑے میں خفیہ اور انوکھا ہتھیار شامل

چینی فضائی بیڑے میں خفیہ اور انوکھا ہتھیار شامل
چینی فضائی بیڑے میں خفیہ اور انوکھا ہتھیار شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کی فضائیہ نے خفیہ ہتھیار شامل کرلیا ہے جسے جان کر آپ خود حیران رہ جائیں گے ۔ یہ ایسا خفیہ ہتھیار ہے جو لڑاکا طیاروں کی راہ میں آنیوالے پرندوں سے نجات دلائے گا۔یہ ہتھیار بندوق یا گولہ بارود نہیں بلکہ بندرہے ۔ چائنیز ایئرفورس نے آئے دن پرندوں کے طیارے سے ٹکرانے کے واقعات کا بالآخر توڑ ڈھونڈ ہی نکالا۔ ا ن بندروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جس کے بعد شمالی ایئربیس پر یہ بندرڈیوٹی دے رہے ہیں۔تربیت یافتہ بندر کسی بھی درخت پر گھونسلہ دیکھتے ہی ختم کردیتے ہیں۔ اِس کا مقصد شمالی ایئربیس کے آس پاس سے پرندوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔

مزید :

تفریح -