بحرین نے کسی فوجی کو نہیں نکالا، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر واپس بھیجا: فوجی فاﺅنڈیشن پاکستان

بحرین نے کسی فوجی کو نہیں نکالا، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر واپس بھیجا: فوجی ...
بحرین نے کسی فوجی کو نہیں نکالا، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر واپس بھیجا: فوجی فاﺅنڈیشن پاکستان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) فوجی فاﺅنڈیشن پاکستان کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ بحرین سے پاکستانی فوجی نکالے جانے کی خبر درست نہیں ہے بلکہ ان فوجیوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحرین میں دو تین روز تک ہڑتال و احتجاج کیا۔ اس دوران ان پاکستانی فوجیوں نے جو مطالبات پیش کئے وہ بھی ناجائز اور ناقابل قبول ہے۔ پھر خود ہی ملازمت چھوڑنے کا کہہ دیا جس پر بحرین آرمی نے ان پاکستانی فوجیوں کو واپس بھجوا دیا۔ روزنامہ پاکستان کی طرف سے رابطہ کرنے پر فوجی فاﺅنڈیشن افسر کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں نے ڈسپلن توڑا اور خود نوکری چھوڑی ہے کسی نے زبردستی ڈی پورٹ نہیں کیا۔ ان کے واجبات ادا کردئیے گئے ہیں اب گھروں میں مزے کریں۔

مزید : لاہور