موبائل کمپنیوں نے مفت تھری جی سروس کی معیاد بڑھا دی

موبائل کمپنیوں نے مفت تھری جی سروس کی معیاد بڑھا دی
موبائل کمپنیوں نے مفت تھری جی سروس کی معیاد بڑھا دی
کیپشن: 3g

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تھری اور فورجی لائسنس کے اجراءمیں تاخیر کے باعث موبائل کمپنیوں نے فری تھری جی سروس کی معیاد بڑھا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف آبی آر 10 فیصد پیشگی ادائیگی کا معاملہ تاحال حل نہیں کر سکے اور موبائل فون کمپنیوں کے تحفظات دور نہیں ہو سکے جس کے باعث تھری اور فوجی سپیکٹرم کے لائسنس کا اجراءمزید تاخیر کاشکار ہو گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر موبائل فون آپریٹرز نے مفت تھری جی سروس کا دورانیہ بڑھا دیا اور اب یہ سروس 10 مئی کے بعد بھی جاری رہے گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) 23 مئی تک لائسنس جاری کرنے کا پابند ہے۔