ایجنٹ کی گرفتاری، امریکی برا مان گئے، پولیس ٹریننگ موخر

ایجنٹ کی گرفتاری، امریکی برا مان گئے، پولیس ٹریننگ موخر
ایجنٹ کی گرفتاری، امریکی برا مان گئے، پولیس ٹریننگ موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی:امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہلکار کو کراچی سے گرفتار کرنے پر امریکی حکام سندھ پولیس کو دیئے جانے والے تمام تربیتی کورسز موخر کر دیئے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق امریکی تعاون سے سندھ پولیس کو تربیتی کورسز کروائے جا رہے تھے تاہم ایف بی آئی ایجنٹ جیوئل کاکس کی گرفتاری پر امریکا نے جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ پولیس کو کروائے جانے والے تمام کورسز موخر کر دیئے ہیں۔ امریکی تعاون سے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس ٹریننگ کے کورسز کروائے جا رہے تھے۔ دنیا نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے کورسز روکنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تمام کورسز کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -