نویں جماعت کا طالب علم کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا

نویں جماعت کا طالب علم کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا
نویں جماعت کا طالب علم کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا
کیپشن: faisalbad-girlbecomeboy

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں نویں جماعت کا طالب علم کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا ہے، مذکورہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے دو بیٹے تھے لیکن اب ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا ایک ماہ سے فیصل آباد کے ہسپتال میں علاج جاری تھا جس کا ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کیا اور لڑکے سے لڑکی بنا دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مکمل چیک اپ اور ٹیسٹ کرنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ لڑکا بنیادی طور پر لڑکی ہے جس کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔ اس کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے دو بیٹے تھے لیکن اب ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -