عمران خان کے بعد مسلم لیگ ق بھی میدان میں اتر آئی، 11 مئی کے انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی ہمارے حلقوں میں ہوئی: پرویز الٰہی

عمران خان کے بعد مسلم لیگ ق بھی میدان میں اتر آئی، 11 مئی کے انتخابات میں سب ...
عمران خان کے بعد مسلم لیگ ق بھی میدان میں اتر آئی، 11 مئی کے انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی ہمارے حلقوں میں ہوئی: پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد اب مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پر ویز الٰہی بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام انتخابات شفاف نہیں ہوئے ، سب سے زیادہ دھاندلی ہمارے حلقوں میں ہوئی ، دھاندلی کے تمام ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو ہوائی جہاز ہائی جیک ہوئے ہیںلیکن اس با ر الیکشن ہی ہائی جیک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں خود جاکر ریٹرننگ افسران سے خطاب کیا، کہاں لکھا ہے کہ چیف جسٹس عدالتی افسرو ں سے خطاب کرے گا ، افتخار چوہدری کے اس طرح سے عدالتی افسران سے خطاب کرنے پر انہیں ملک کی تمام بڑی بار کونسلوں نے چیلنج کیااور کہا کہ یہ آپ نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ غیر قانونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی اپنی بنائی گئی جوڈیشل کمیٹی نے 2009ءمیں ان سے کہا تھا کہ عدالتی افسران کو ریٹرننگ افسر نہ لگائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کرانا ویسے تو الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن ان کا کام سابق چیف جسٹس نے کیا۔