ایران کی پاکستان کو ڈیڑھ سال میں بجلی بحران پر قابو پانے کی پیشکش

ایران کی پاکستان کو ڈیڑھ سال میں بجلی بحران پر قابو پانے کی پیشکش
ایران کی پاکستان کو ڈیڑھ سال میں بجلی بحران پر قابو پانے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاکستان کو ڈیڑھ سال میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کی پیشکش کردی اور کہا کہ ایران پاکستان کو دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سستی بجلی فراہم کرسکتا ہے۔ یہ پیشکش ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے گورنر ععلی اوست ہاشمی نے لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کی۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ساﺅتھ ایشیا سید نبی زادے، ایرانی قونصل جنرل حسین بانی اسدی، لاہور چیمبر کے سابق صدر محسن رضا بخاری، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، طلحہ طیب بٹ اور چودھری اسلم نے بھی خطاب کیا۔ ایران کے گورنر نے کہا کہ بیرونی دباﺅ پاکستان اور ایران کی تجارت کو متاثر کررہا ہے لہٰذا نجی شعبے کو آگے بڑھ کر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی بیرونی دباﺅ قبول کئے بغیر فیصلہ لے کیونکہ یہ بہت اہم منصوبہ ہے، ایرانپہلے ہی اپنی جانب اس منصوبے پر کام مکمل کرچکا ہے، اب پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرے۔ پاکستان، ترکی اور چین ایک معاشی بلاک بنا کر دنیا بھر کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -