انیقا نے فلم میں کام کیلئے ہاں کردی، بولڈ کردار پر بھی تیار

انیقا نے فلم میں کام کیلئے ہاں کردی، بولڈ کردار پر بھی تیار
انیقا نے فلم میں کام کیلئے ہاں کردی، بولڈ کردار پر بھی تیار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ ماڈل انیقا علی اب فلموں میں بھی کام کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ انیقا علی کو ہدایتکار الطاف حسین نے اپنی فلم میں سائن کرنے کی آفر کی ہے جس پر انیقا علی نے ہاں تو کردی ہے لیکن ہیرو بابر علی یا معمر رانا کے ساتھ ہی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس پر الطاف حسین نے انہیں کہا ہے کہ وہ اے کلاس اداکار کو ہی اپنی فلم میں ہیرو سائن کریں گی۔ دوسری جانب انیقا علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے معیار کے مطابق کام کریں گی اور اپنی مرضی سے کام کریں گے۔ جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انیقا علی اس فلم میں بولڈ کردار کرنے پر راضی ہوئی ہیں جس میں ان پر فلم کے 2 گانے پکچرائز کئے جائیں گے۔ الطاف حسین جو ان دنوں اپنی فلم بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کے ساتھ سینئر فنکاروں پر مبنی اس فلم کو جلد شروع کریں گے۔

مزید : تفریح