عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے، تقسیم کار کمپنیوں کے پاس حقیقی اعداد و شمار نہیں ہے، این ٹی ڈی سی بھی نظام کی خرابی کی ذمہ دار ہے: عابد شیر علی

عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے، تقسیم کار کمپنیوں کے پاس حقیقی اعداد و شمار نہیں ...
عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے، تقسیم کار کمپنیوں کے پاس حقیقی اعداد و شمار نہیں ہے، این ٹی ڈی سی بھی نظام کی خرابی کی ذمہ دار ہے: عابد شیر علی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس حقیقی اعداد و شمار نہیں، این ٹی ڈی سی نے 10 سال میں حکومت اور عوام کو بہت چکر دیئے ہیں، قوم کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر آج اہم میٹنگ کی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بریفنگ سے مطمئن نہیں، نظام کی خرابی میں این ٹی ڈی سی بھی ذمہ دار ہے، این ٹی ڈی سی نے 10 سال حکومت اور عوام کو بہت چکر دیئے ہیں لیکن اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، این ٹی ڈی سی کو کرپٹ افسران سے جان چھڑانے کا کہا ہے، مجرمانہ غفلت پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتیں رہیں لیکن مسلم لیگ ن ایسا ہرگز نہیں کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سات برسوں میں نظام درست نہیں کیا جا سکا، بعض فیڈرز پر 90 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، غفلت کے مرتکب افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا،بجلی چوری پر ایس ڈی او، ایس ای کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں