ہاتھ ملاکر عمرمعلوم کریں

ہاتھ ملاکر عمرمعلوم کریں
ہاتھ ملاکر عمرمعلوم کریں

  

ویانا (نیوزڈیسک) سدا جوان رہنے کی خواہش لوگوں کو اصل عمر چھپانے پر مجبور کرتی ہے اور خواتین عموماً اور اداکارائیں خصوصاً اپنی اصل عمر چھپانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، مگر آسٹریا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ محض ہاتھ ملانے سے آپ کسی کی حقیقی عمر کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ آن لائن جریدے پبلک لائبریری آف سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھ ملانے کے دوران آپ کے ہاتھ کی گرفت آپ کی حقیقی عمر کا راز کھول دیتی ہے۔ ہاتھ کی گرفت کا تعلق براہ راست بڑھاپے کے آثار جیا کہ معذوری، ذہنی صلاحیت میں کمی اور بیماری کے بعد شفایاب ہونے کی مدت، کے ساتھ ہوتا ہے۔ تحقیق میں حصہ لینے والے ڈاکٹر وارن سینڈرسن نے بتایا کہ ہاتھ کی گرفت کی طاقت کو باآسانی ماپا جاسکتا ہے اور دنیا بھر کی بڑھاپے سے متعلق تحقیقات میں اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ایک اور محقق نے بتایا کہ ہاتھ کی گرفت ماپنے سے معلوم ہوا کہ معاشرے کے مختلف گروہوں میں بڑھاپے کی طرف جانے کی رفتار مختلف ہوتی ہے، تعلیم یافتہ لوگ جو کہ بہتر زندگی گزاررہے ہوں غیر تعلیم یافتہ لوگوں کی نسبت دیر سے بوڑھے ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک 69 سالہ تعلیم یافتہ قانون کی صحت اور بڑھاپے کی کیفیت ایک 65 سالہ غیر تعلیم یافتہ خاتون کے برابر پائی گئی۔ انہوں نے بتایا آپ کتنے بوڑھے ہیں اس کا انحصار آپ کی عمر کے سالوں پر نہیں بلکہ آپ کی صحت کی عمومی حالت پر ہے اور اس کا اندازہ ہم ہاتھ کی گرفت سے کرسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس