لاہور میں گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کر دی: لیسکو چیف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) چیف ارشد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور میں گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی، انڈسٹری اور شہر کے نواحی علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد رفیق کا کہنا تھا کہ لیسکو کی طلب 3400 میگاواٹ اور کوٹا 2500 میگاواٹ ہے اور اس وقت لیسکو کو 900 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے تاہم انڈسٹریل اور شہر کے نواحی علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔