تحریک انصاف کی ریلیوں پر حملے ہو سکتے ہیں، حساس اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا

تحریک انصاف کی ریلیوں پر حملے ہو سکتے ہیں، حساس اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا
تحریک انصاف کی ریلیوں پر حملے ہو سکتے ہیں، حساس اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے دہشت گردی کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں تحریک انصاف کی ریلیوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر تحریک انصاف کی ریلیوں اور جلسے پر حملے کر سکتے ہیں، راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے شیخ رشید کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید : اسلام آباد