گیارہ مئی کا احتجاج ملکی ترقی کے خلاف ہے، عوام ان کا ساتھ نہیں دیں گے: شہباز شریف

گیارہ مئی کا احتجاج ملکی ترقی کے خلاف ہے، عوام ان کا ساتھ نہیں دیں گے: شہباز ...
گیارہ مئی کا احتجاج ملکی ترقی کے خلاف ہے، عوام ان کا ساتھ نہیں دیں گے: شہباز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 11 مئی کا احتجاج عوام کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف ہے، عوام بے مقصد احتجاج کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ایک سالہ دور میں معیشت مضبوط ہوئی ہے اور ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہیں، احتجاج کرنے والے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے، عوام بے مقصد احتجاج کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے اور احتجاجی عناصر کو یکسر مسترد کر دیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں